پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان سے لاپتہ ہو گیا، ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی 12 کورسمیت 6 افراد سوار ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجرل جنرل بابرافتخار نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں میں مصروف تھا۔
A Pakistan army aviation helicopter which was on flood relief operations in Lasbela, Balochistan lost contact with ATC. 6 individuals were on board including Commander 12 Corps who was supervising flood relief operations in Balochistan. Search operation is underway.DTF
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 1, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر بلوچستان میں فلڈ ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے، ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے بیٹوں کی بخیریت واپسی کیلئے دعاگو ہے۔