نینسی پلوسی کادورہ تائیوان: چین کی دھمکی پر امریکہ کا ردعمل آگیا


امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے  دورہ تائیوان پر چین کی جانب سے سخت ردعمل  کے بعد امریکہ کا  کہنا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں۔چین ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

امریکی قومی سلامتی  کے مشیر جان کربی کا کہنا ہے کہ اسپیکر نینسی پلوسی کو دیگر امریکی اراکین کانگریس کی طرح تائیوان جانے کا حق ہے۔

جان کربی کا کہنا ہے کہ چین آبنائے تائیوان کے بین الاقوامی گزرگاہ نہ ہونے کا دعویٰ بھی کرسکتا ہے۔ کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں۔ بیجنگ کے  اقدامات کے غیر ارادی نتائج ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ چین ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

اس سے قبل ترجمان چینی وزارت خارجہ نے خبردار کیا  تھا  کہ امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہوگا۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی۔

چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا۔ امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان خوفناک سیاسی اثرات کا باعث بنے گا۔


متعلقہ خبریں