حلفیہ کہتا ہوں نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پوری قوم کے سامنے حلفیہ کہتا ہوں نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس  کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  تمام جماعتوں کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔گواہی دینےکو تیار ہوں کہ  نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لیے، عمران خان نے جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا، الیکشن کمیشن

انہوں نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے کوئی بحران پیدا نہیں ہو گا ۔ سرمایہ دار پارٹیوں کو فنڈز دیتے ہیں۔سرمایہ داروں سے اس لیے تعلق نہیں رکھتا۔انہوں نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن کے ذریعے نااہل کریں۔الیکشن کمشنر سکند رسلطان راجہ مستعفی ہوں،وہ اب پارٹی بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ اپنے کیسزسے بچانے آئے تھے ان کےمقدمات پھر کھلیں گے۔یہ لوگ جیل جائیں گے ،عمران خان کو پھر موقع ملے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمان کی فنڈنگ نکالیں گے تو پتہ چلے گا کہ فارن فنڈنگ ہوتی کیا ہے، فواد چودھری

واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعی فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لیے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کیجانب سے جمع کروایا گیا بیان حلفی مس ڈیکلریشن ہے،پارٹی اکاونٹس کے حوالے سے بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا گیا۔


متعلقہ خبریں