ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں جاری ہو رہی؟اسد عمر

کراچی کے نالوں کی صفائی میں ایک سال لگے گا، اسد عمر

فائل فوٹو


 رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں جاری ہو رہی؟ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم جماعتوں کو پناہ دے رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے  پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس  کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنا کر شوق پورا کر لیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ قوم جواب مانگتی ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں جاری ہو رہی؟

اسد عمر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایت کو پامال کر کے الیکشن کمیشن پی ڈی ایم جماعتوں کو پناہ دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعی فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لیے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کیجانب سے جمع کروایا گیا بیان حلفی مس ڈیکلریشن ہے،پارٹی اکاونٹس کے حوالے سے بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا گیا۔


متعلقہ خبریں