عمران خان کا جھوٹا ایمانداری اور حب الوطنی کا بت اوندھے منہ گر گیا، مریم نواز

Maryam Nawaz

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔

ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا،کرپٹ،منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے۔ اس کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا۔

مریم نواز نے ٹوئٹ میں لکھا کہ بیشک اللّہ حق ہے!

قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔ ان سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا .

اس فارن ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی کو روکنے، CPEC کے خاتمے کےلیے لانچ کیا گیا تھا۔سرشرم سے جھک گیا.


متعلقہ خبریں