ثاقب نثار کا صادق اور امین سرٹیفائیڈ جھوٹا ثابت ہو گیا، اسفندیار ولی


پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کا صادق اور امین سرٹیفائیڈ جھوٹا ثابت ہو گیا۔

اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جھوٹا بیان حلفی جمع کرنا ثابت کرتا ہے کہ سیاسی جماعت کے سربراہ نے غلط بیانی کی اور آرٹیکل 62،63 کا اطلاق مخصوص جماعتوں کے بجائے بلاتفریق کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیوں سے رقم کی وصولی الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا جھوٹا ایمانداری اور حب الوطنی کا بت اوندھے منہ گر گیا، مریم نواز

اسفند یار ولی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا صادق اور امین سرٹیفائیڈ جھوٹا ثابت ہو گیا۔


متعلقہ خبریں