ڈھائی سو ملین ڈالر ملک ریاض کو سائن کر کے گفٹ کر دیا گیا، مصدق ملک


اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ موجودہ تاریخ میں دو بڑے معاشی اسکینڈلز ہوئے۔ ڈھائی سو ملین ڈالر ملک ریاض کو سائن کر کے گفٹ کر دیا گیا۔

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایجنٹ کون ہے؟ قانون کے مطابق کسی فارن کمپنی اور فارنر سے پیسہ نہیں لے سکتے جبکہ وہ شخص جس نے 350 غیر ملکی کمپنیوں سے پیسے لیے وہ امپورٹڈ ہے یا ہم ؟ 350 غیر ملکی کمپنیوں سے پیسہ لے کر ملک میں سیاست کرنے والا امپورٹڈ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے شفاف طریقے سے بیرون ملک پاکستانیوں سے فنڈ ریزنگ کی، حماد اظہر

مصدق ملک نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تاریخ میں دو بڑے معاشی اسکینڈلز ہوئے اور ڈھائی سو ملین ڈالر ملک ریاض کو سائن کر کے گفٹ کر دیا گیا۔ کراچی کے لوگوں کو سہولت دینے کے لیے پلانٹ لگنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بیان حلفی بھی غلط دیا۔ کچھ اکاؤنٹس چھپائے گئے اور کچھ کو تسلیم ہی نہیں کیا گیا۔ صادق اور امین کون ہے؟ 5 سال تک انڈر اوتھ پارٹی کے کاغذ سائن کرتا رہا۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ جو اپنے بیٹے کی کمپنی سے پیسے لے سکتا تھا اس نے نہیں لیے، وہ صادق اور امین نہیں۔ جوتنخواہ لے سکتے تھے نہیں لی،


متعلقہ خبریں