دو ماہ بعد تحریک انصاف کو کلین بولڈ کریں گے، حمزہ شہباز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زیادہ  دہرا معیار کسی کا نہیں، دو ماہ بعد تحریک انصاف کو کلین بولڈ کریں گے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پشاور میں میٹرو بس کا اب تک کوئی نام و نشان نہیں، پشاور میں تو میٹرو نہ چل سکی البتہ لاہور میں اورنج لائن بھی چلا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں صحت کے لیے سہولتیں فراہم کی ہیں لیکن عمران خان ابھی تک ایک اسپتال بھی نہیں بنا سکے، حمزہ شہباز نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں بجلی بحران پر قابو پا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ جب بر سر اقتدار آئی تو ملک میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی لیکن اب لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور ملک کے کسی حصے میں بجلی کی کوئی کمی نہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ایک پھر انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔


متعلقہ خبریں