لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام 6 افسران شہید

راولپنڈی: بلوچستان میں پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، جس میں سوار کور کمانڈر سمیت تمام 6 افسران شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ میں وندر کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا۔ حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران شہید ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کا حادثہ خراب موسمی صورتحال کے باعث پیش آیا۔ شہدا میں بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔

بریگیڈیئر امجد حنیف کی بطور میجر جنرل ترقی کی منظوری ہو چکی تھی۔

متعلقہ خبریں