ثابت ہوگیا عمران خان یہود سمیت عالمی قوتوں کےایجنٹ ہیں،مولانا فضل الرحمان


جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان یہود سمیت عالمی قوتوں کےایجنٹ ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے میرے 2010 سے اپنائے گئےموقف پر مہرِ تصدیق ثبت کردی ،عمران خان اور اس کی پارٹی غیرملکی طاقتوں کےایجنڈے پر ہے

مولانا فضل الرحمان نے کہا  کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈز پر پاکستان کےمفادات کیخلاف کام کررہی ہے ،الیکشن کمیشن نےآج اسکو عالمی چور، منی لانڈر، جھوٹا ثابت کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر اسکی تاحیات نااہلی اور اسکی پارٹی پر پابندی کی کارروائی شروع کرے۔


متعلقہ خبریں