امریکی صدر جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ تیسری بار مثبت آگیا


امریکی صدر جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ تیسری بار مثبت آگیا ہے۔

امریکی صدر کا منگل کے روز کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا، وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر کی طبعیت بہتر ہے اور ان میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ 21 اور 27 جولائی کو بھی مثبت آیا تھا۔

دوبارہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے، بائیڈن کو مشی گن اور ڈیلاویئر کا اپنا سفر منسوخ کرنا پڑا۔ یاد رہے گزشتہ رات انہوں نے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی، اس پریس کانفرنس میں امریکی صدر کا مائیک صحافیوں سے بہت فاصلے پر لگایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں