عمران خان پر غیرملکی سرمایہ کاری کس ایجنڈے کے تحت ہوئی، خواجہ سعد رفیق


اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پر غیر ملکی سرمایہ کاری کس ایجنڈے کے تحت ہوئی۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دیں گے اور یہ رقم ہم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما نذیر چوہان کی گرفتاری جن حالات میں ہوئی سب نے دیکھا اور نذید چوہان کو ایسے اٹھایا گیا جیسے دہشتگردوں کو اٹھایا جاتاہے یہ قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس میں کوئی غیر قانونی فنڈنگ نہیں ہوئی، فیصل جاوید

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان آئین شکنی کرتے ہیں اور انہیں ندامت ہی نہیں جبکہ عمران خان نے معیشت کو وینٹی لیٹر پر چھوڑا۔ ابہام پیدا کیا گیا اور پنجاب میں پرویز الہٰی کی حکومت آئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر غیر ملکی سرمایہ کاری کس ایجنڈے کے تحت ہوئی اور عمران خان نے اپنے اکاؤنٹس کیوں چھپائے۔ غیر ملکی کمپنیاں اور شہری عمران خان کو کس خوشی میں پیسے دے رہے تھے ؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا پہلا مقصد تو سی پیک رول بیک کرنا اور چین کو نارض کرنا تھا۔ ہم نے تنقید ضرور کی لیکن نامناسب زبان کا استعمال نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں