کراچی: گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر اسلحہ خانے میں دھماکہ، 2 اہلکار شہید


کراچی: گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر اسلحہ خانے میں دھماکے سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر میں ہونے والا دھماکہ مبینہ طور پر اسلحہ خانے میں ہینڈ گرنیڈ کے پھٹنے سے ہوا تاہم دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس میں کوئی غیر قانونی فنڈنگ نہیں ہوئی، فیصل جاوید

دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک اہکار راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے زخمی اہلکار کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں