بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں حکمرانی برقرار


انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ  کے تینوں فارمیٹس  میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازوں کی  رینکنگ میں بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ بابر اعظم کی ٹیسٹ میں تیسری پوزیشن بھی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعددوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ بھارت کے سوریاکمار یادیو نے انکی جگہ دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں امام الحق دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ   ساوتھ افریقہ کے ریزی وانڈر ڈوسن کا تیسرا نمبر ہے۔ ٹیسٹ فارمیٹ میں  بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلی  اور آسٹریلیا کے مارنس لیبوشین دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں محمد رضوان اور امام الحق کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔محمد رضوان ٹیسٹ رینکنگ میں 17ویں اور امام الحق49ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم ایک وقت میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ تھری  میں آنے والے دنیا کے واحد بیٹر ہیں۔


متعلقہ خبریں