ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 3 فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا


راولپنڈی: بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے تین فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر طلحہ منان، میجر محمد سعید اور نائیک مدثر فیاض کی نماز جنازہ ادا کر دی گئیں۔ تینوں شہدا کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی۔

نائیک مدثر فیاض کی نماز جنازہ شکر گڑھ نارووال میں ادا کی گئی جبکہ میجر محمد سعید کی نماز جنازہ لاڑکانہ میں ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی اور میجر طلحہ منان کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر اسلحہ خانے میں دھماکہ، 2 اہلکار شہید

میجر طلحہ منان کی نماز جنازہ میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹینٹ جنرل اظہر عباس، کورکمانڈر راولپنڈی ساحر شمشاد نے شرکت کی۔ تینوں شہدا کی تدفین کے وقت انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان، گورنر اور اعلی فوجی اور سرکاری افسران بھی شریک ہوں گے۔

آرمی چیف نے شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔


متعلقہ خبریں