عمران خان منافقت کی سیاست کے چیمپئن ہیں، ہر معاملے میں یوٹرن لیتے ہیں، عطا تارڑ


لاہور: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان منافقت کی سیاست کے چیمپئن ہیں وہ ہر معاملے میں یوٹرن لیتے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو معلوم تھا کہ چوری کی گئی ہے لیکن پھر بھی چوری پر سینہ زوری کا رویہ اپنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ انہوں نے فارن فنڈنگ لی ہے جو کہ ممنوعہ ہے اور اس کے علاوہ سوال یہ اٹھتا ہے کہ جہنوں نے عمران خان کو فنڈز مہیا کیے اس کے پیچھے ان لوگوں کا کیا مقصد تھا ؟

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، وزیر اعظم

عطا تارڑ نے کہا کہ وہ اوورسیز پاکستانی جنہوں نے محنت مزدوری کر کے پیسے اکھٹے کیے اور پاکستان اس لیے بھیجے کہ فتنہ خان اس سے اپنے ذاتی اخراجات اٹھا سکے؟

انہوں نے کہا کہ اس کیس سے بچنے کے لیے پی ٹی آئی نے ہر ممکن کوشش کی اور عدالت سے اسٹے بھی لیا گیا لیکن یہ تاخیری حربے صرف اس لیے استعمال کیے گئے کیونکہ وہ اپنا انجام جانتے تھے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ اجلت میں سنایا جبکہ فارن فنڈنگ کیس کا یہ فیصلہ 8 سال بعد سنایا گیا اور اس میں تحقیقات بھی کی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں