ہاکی فیڈریشن نے ویمنز انڈور ایشیا ہاکی کپ کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا


لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ویمنز انڈور ایشیا ہاکی کپ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔

ویمنز انڈور ایشیا ہاکی کپ بنکاک اور تھائی لینڈ میں 8 سے 15 اگست تک کھیلا جائے گا اور پی ایچ ایف نے ویمنز انڈور ایشیا ہاکی کپ کے لیے 10 رکنی کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں حکمرانی برقرار

ایشیا ہاکی کپ کے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں شازمہ نسیم گول کیپر، طاہرہ اسلام گول کیپر، حمرالطیف، اقرااقبال، مائرہ صابر، ندا اصغر، کلثوم شہزادی کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ مریم حنیف، اریبہ سرور اور دعا خان نائب کپتان بھی ایشیا ہاکی کپ کھیلیں گی۔

ٹیم آفیشلز میں منیجر شہلا رضا، کوچ نعیم احمد اور ویمنز کوچ راحت خان کو شامل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں