کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا میڈل جیت لیا


کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا میڈل جیت لیا، جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے کانسی کا میڈل اپنے نام کیا ہے۔

90 کلو گرام کیٹیگری میں شاہ حسین شاہ نے کانسی کا میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے برازیل کے تھامس لازلو کو شکست دی۔

دوسری جانب کامن ویلتھ گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں قومی ویمن ٹیم اپنا آخر گروپ میچ بھی ہار گئی۔ آسٹریلین ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 44 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔

اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے تاہلیہ میک گرا 78 اور بیتھ مونی 70 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہیں۔

کامن ویلتھ گیمز: آسٹریلیا نے میڈلز کی ففٹی کر لی

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم 161 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 116 رنز ہی بنا سکی۔

فاطمہ ثناء 35 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ عمیمہ سہیل اور بسمہ معروف نے 23، 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی تاہلیہ میک گرا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں