لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کور کمانڈر کوئٹہ تعینات

جنگ شروع آپ کریں گے اور ختم ہم، میجر جنرل آصف غفور

فائل فوٹو


لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ مقرر کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو شھید لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی کی جگہ مقرر کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی یکم اگست کو بلوچستان میں جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام 6 افسران شہید

یادرہے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان سے لاپتہ ہو گیا تھا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ میں وندر کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا۔ حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران شہید ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کا حادثہ خراب موسمی صورتحال کے باعث پیش آیا۔ شہدا میں بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل ہیں۔

بریگیڈیئر امجد حنیف کی بطور میجر جنرل ترقی کی منظوری ہو چکی تھی۔


متعلقہ خبریں