پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا


پاکستان نے برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے 109پلس ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا۔

نوح دستگیر نے اسنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن اٹھایا۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا میڈل جیت لیا

اس سے پہلےکامن ویلتھ گیمز میں جوڈو مقابلے میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے کانسی کا میڈل اپنے نام کیا ہے۔

90 کلو گرام کیٹیگری میں شاہ حسین شاہ نے کانسی کا میڈل حاصل کیا۔ انہوں نے برازیل کے تھامس لازلو کو شکست دی۔


متعلقہ خبریں