کورونا کے باعث مزید 4 افراد انتقال کر گئے


اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے باعث 4 افراد انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 789 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا وائرس سے مزید4افراد انتقال کر گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 21 ہزار 741 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا  کےمثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد رہی۔

عالمی وبا کورونا سے متاثرہ 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک رہی۔


متعلقہ خبریں