پنجاب کابینہ فائنل، اعلان آج ہو گا


لاہور:عمران خان نے پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی، پنجاب کابینہ کا اعلان آج وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا.

21 رکنی کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت، میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اور انڈسٹریز کے وزیر ہوں گے۔ میاں محمود الرشید بلدیات اور مراد راس اسکولز ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔

علی افضل ساہی وزیر مواصلات، راجا بشارت وزیر پارلیمانی امور، پراسیکوشن اور کوآپریٹو ، لطیف نذر مائنز اینڈ منرل اور نوابزداہ منصور کو محکمہ مال دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پنجاب کابینہ کی تشکیل کیلئے ابتدائی فہرست کی منظوری دے دی

وزیر اعلی پرویز الہی کی کابینہ میں سردار محسن لغاری خزانہ، سردار شہاب الدین سوشل ویلفیئر، سردار حسنین بہادر دریشک محکمہ خوراک اینڈ لائیو اسٹاک، عنصر مجید نیازی محکمہ لیبر اور ملک تیمور کھیلوں کے وزیر ہوں گے، جبکہ  احمد اویس کو دوبارہ پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ کو محکمہ اطلاعات کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بنایا جائے گا، ارسلان خالد کو محکمہ آئی ٹی کے ساتھ وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جا رہا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں