تحریک انصاف آج الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کرے گی


تحریک انصاف آج الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کرے گی۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی تیاری مکمل کر لی۔ پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت دے دی گئی ۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ، لاہور، پشاور میں الیکشن کمیشن کیخلاف مظاہرہ ہو گا ۔ پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلی سے منظور قرارداد کمیشن کے دفتر لے کر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نیوٹرلز کی گارنٹی پر چیف الیکشن کمشنر کو لگایا جو بڑی غلطی تھی، عمران خان

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے  اسلام آباد میں ریڈ زون کو سیل کردیا ہے۔متوقع لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون میں کسی بھی قسم کے احتجاج یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔اینٹی رائٹس فورس، رینجرز، ایف سی اور پولیس ریڈ زون میں تعینات کی جائے گی، ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا۔

گزشتہ روزوزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر کسی نے زبردستی ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت نہ دینے کا اعلان

واضح رہے کہ پی ٹی آئی  ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کرے گی۔ چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ  الیکشن کمشنر نے ہمیں فارن فنڈڈ کہہ کر ہماری توہین کی ہے۔

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر پرجانبداری کا الزام لگاتے ہوئے  ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔


متعلقہ خبریں