بلوچستان: بارشوں  اور سیلاب سے اموات کی تعداد 166 ہوگئی


بلوچستان میں بارشوں  اور سیلاب سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اموات کی تعداد 166 ہوگئی

بلوچستان میں گزشتہ دوماہ سے مون سون کی جاری بارشوں نے تباہی مچادی۔ بارشوں سے اب تک 166 افراد جاں بحق جبکہ 75 افراد زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بارشوں سے اب تک مجموعی طور پر صوبے بھر میں 15ہزار 337مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں۔ دو لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف کی سرگرمیاں جاری ہیں ریلیف کی سرگرمیوں میں انتظامیہ پاک فوج بحریہ اور ایف سی کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں