عمران خان اور اسکی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں، منظور وسان

منظور وسان نے عمران خان کے بارے میں نیا خواب دیکھ لیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت منظور حسین وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان اور اسکی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔

پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان اور اسکی پارٹی کا مستقبل خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔کے پی اور پنجاب حکومت کا بھی مستقبل ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ فیصلے کے بعد عمران نیازی تقریروں اور دھمکیوں سے اب منتیں ماننے پر آگئے ہیں۔پی ٹی آئی فارن فنڈنگ فیصلے کے بعد بنی گالا سے رونے کی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی پھنس چکے ہیں اب انہیں کہیں سے بھی کلین چٹ نہیں ملے گی۔اب عمران خان اور اس کی جماعت کے لئے مزید مشکلات بڑھیں گی،بچنا محال ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب الیکشن کمیشن کونہیں دےسکےگی۔عمران خان کو سیاست میں جو پہلے سہولیات میسر تھیں اب وہ نہیں ملیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک کو ریاست مدینہ بنانے کا دعویٰ کرنے والا چوکیدار خود بڑا چورنکلا۔ عمران خان کا گنیز  بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام ڈال کر اسے جھوٹ کا سرٹیفکیٹ دیاجائے۔


متعلقہ خبریں