کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فرانزک آڈٹ کیا جائے، حافظ نعیم


کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فرانزک آڈٹ کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نے پھر بد ترین لوڈ شیڈنگ شروع کر دی ہے جبکہ موسم ٹھیک ہو گیا ہے مگر لوڈ شیڈنگ پھر بھی جاری ہے۔ سوال یہ ہے کہ 900 میگا واٹ کا پلانٹ کہاں ہے؟

انہوں نے کہا کہ تیل بروقت منگوا سکتے ہیں لیکن منگواتے نہیں، نیپرا کے الیکٹرک کا شیطانی اتحاد ہے اور تمام کمپنیاں براہ راست حکومت چلا رہی ہے اور سارے مسائل کنزیومرز کے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کے الیکٹرک کی مالی کمپنی کونسی ہے ؟ کے الیکٹرک کا جو نظام چل رہا ہے وہ ہمارے پیسوں سے عیاشیاں ہو رہی ہیں۔ پوری قوموں کو تباہ کرنے میں ان کا کردار سامنے آ رہا ہے۔ حکومت اس ڈیفالٹر کو کیوں تحفظ دے رہی ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے خلاف بات کرتے ہیں لیکن ڈیفالٹر کو مل کے تحفظ دے رہے ہیں اور عمران خان نے عارف نقوی سے متعلق کے الیکٹرک کا سوال کیوں نہیں اٹھایا۔ ایم کیو ایم کی مرضی سے کراچی میں پتا نہیں ہلتا تھا لیکن کے الیکٹرک سے انہوں نے بھتہ لیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: صادق و امین نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا ، خیرات کے نام پر غیر ملکی فنڈنگ لیتے رہے، شیری رحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جماعت اسلامی پٹشنر ہے لیکن ہیرنگ نہیں کی جاتی۔ سپریم کورٹ میں بھی یہ کیس نہیں چل رہا تو عدالتی نظام انصاف فراہم کیوں نہیں کر رہا ؟

حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ اس وقت کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فرانزک آڈٹ کیا جائے، آڈٹ سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا اور ساریاں پارٹیاں فارغ ہوجائیں گی۔


متعلقہ خبریں