مون سون کا چوتھا اسپیل کل سندھ میں انٹری دے گا

کراچی: ہیوی اسپیل نکل چکا، الیکشن والے دن موسم صاف ہوگا، چیف میٹرولوجسٹ

مون سون کا چوتھا اسپیل کل سندھ میں انٹری دے گا،کراچی میں ہفتہ چھ اگست سے بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں مون سون کے نئےاسپیل میں کہیں ہلکی کہیں درمیانہ درجہ کی بارش متوقع ہے۔ کراچی میں ایک سےدو جگہ تیز  بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا پانچواں اسپیل10 اگست سے متوقع ہے۔  اس  اسپیل میں کراچی سمیت سندھ میں تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا  یہ اسپیل تین سے چار روز تک گرج چمک کے ساتھ جاری رہے گا۔

حالیہ مون سون کے دوران جولائی  کے مہینے میں  سنگل اسٹیشن  پر سب سے زیادہ بارش  کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد دوسرے نمبر پر ہے۔

رواں سال جولائی میں بیس مسرور کراچی میں 606 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال ماہ جولائی میں پورے پاکستان میں معمول سے  180 فیصد سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں