پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھجوا دیا

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھجوا دیا۔

ریفرنس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے اس لیے ان کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

ریفرنس میں حکومتی اتحادیوں کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا ہے، گذشتہ ماہ پی ڈی ایم کے نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی،

ریفرنس میں لکھا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمیشن پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا، ملاقات کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں