خیرات کے نام پر فنڈز کو سیاست میں استعمال کرنا کیسا ہو گا، مصدق ملک


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ خیرات کے نام پر فنڈز کو سیاست میں استعمال کرنا کیسا ہو گا۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسرائیل اور بھارت سے فنڈز موصول ہوئے تھے اور عمران خان نے جعلی حلف نامہ دیا۔ خیرات کے نام پر فنڈز کو سیاست میں استعمال کرنا کیسا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کی ساری تحقیقات پی ٹی آئی دور میں ہوئیں اور مدثر نذیر نے کہا کہ ہم تو سمجھتے تھے خیراتی کام کے لیے چندہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فرانزک آڈٹ کیا جائے، حافظ نعیم

مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان نے گورنر اسٹیٹ بینک لگایا جس نے ریکارڈ الیکشن کمیشن کو دیا اور الیکشن کمیشن کا سربراہ بھی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں لگایا تھا۔ عمران خان بین الاقوامی کٹھ پتلی ہیں اور جو بیان حلفی میں جھوٹ بولتا ہوا سے نیوکلیئر اسٹیٹ چلانےدیں ؟

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے معاملے پر تو کہا گیا کہ بیٹے سے پیسے نہیں لیے تو ویلتھ بن گئی۔ پیسہ دیں کام کروائیں، 450 کنال زمین دیں اور کابینہ کے ساتھ نوسربازی کر دیں۔ ایک شخص لندن بھیجا گیا، سیکریٹ ڈاکو منٹ سائن کیا اور جو پیسے پاکستان کو ملنے تھے وہ ملک ریاض کو مل گئے۔ ایک ارب روپے کا فائدہ دے دیا اور بدلے میں 20 لاکھ پاؤنڈ لے لیے۔

 


متعلقہ خبریں