عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر


اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا۔

پی ڈی ایم کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ اس لیے عمران خان کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: خیرات کے نام پر فنڈز کو سیاست میں استعمال کرنا کیسا ہو گا، مصدق ملک

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس جمع کرایا۔


متعلقہ خبریں