پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں جھوٹی دستاویزات جمع کرائیں، بلال کیانی


اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے توانائی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں جھوٹی دستاویزات جمع کرائیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیرات کے نام پر عوام سے پیسے بٹورے اور پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں جھوٹی دستاویزات جمع کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھی فارن فنڈنگ کا پتہ تھا جبکہ نواز شریف کو بےبنیاد طریقے سے نااہل کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل فنانشنل ٹائمز کی اسٹوری آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس واپس لے لیا

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مہم چلا رکھی ہے اور جب عمران خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھوڑی سی منی لانڈرنگ کی ہے۔


متعلقہ خبریں