نگراں وزیراعظم : پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں غیر علانیہ رابطے


اسلام آباد: نگراں  وزیراعظم کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان غیر اعلانیہ رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نگراں وزیراعظم کی نامزدگی کا اختیار کمیٹی میں جانے سے روکنا چاہتی ہے، اس لئے  شاہد خاقان عباسی پیر کے روز خورشید شاہ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف یہ معاملہ پارلیمانی پارٹی میں لے جانا چاہتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جسٹس (ر) تصدق جیلانی اور عشرت حسین پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں اس لئے معاملہ کمیٹی میں گیا تو ان دونوں جماعتوں کے امیدوار کا نگراں وزیراعظم بننے کا امکان بڑھ  جائے  گا۔

آئین کے مطابق اگر وزیراعظم  اور اپوزیشن لیڈر نگراں وزیراعظم کے نام پر متفق نہ ہو سکے تو معاملہ آٹھ  رکنی کمیٹی میں جائے گا جہاں تین دن میں اتفاق رائے کرنا ضروری ہے۔ اگر کمیٹی میں بھی فیصلہ نہ ہو سکا تو آخری مرحلے میں فیصلے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں