حکومت نے آج سارا شہر بند کر دیا، شیخ رشید

حکومت نے آج سارا شہر بند کردیا، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 12 کلومیٹر پر قائم حکومت نے آج سارا شہر بند کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کو الیکشن کمیشن کے باہر روک دیا گیا

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رسید احمد نے کہا کہ جب یہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے لیے آئے تھے توہم نے ایک کنٹینر تک نہیں لگایا تھا۔

سینئر سیاستدان شیخ رشید نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح جب بلاول بھٹو سندھ سے ریلی لے کر آئے تو انہیں بھی پوری سہولتیں دی گئی تھیں۔

پی ٹی آئی کو الیکشن کمشنر کے بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہیے، مریم نواز

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیا گیا جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آج عوام الناس سے بھی خطاب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اس مقصد کے لیے عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ ایف 9 پارک اسلام آباد میں جمع ہوں۔


متعلقہ خبریں