بنی گالہ کے غیرقانونی گھر میں قید عالمی منی لانڈرر کا مقدر اب دو جھنڈے لگا کر تقریر کرنا رہ گیا ہے، مریم اورنگزیب

کورٹ آرڈر لے آئیں، شہباز گل سے مل لیں، عمران خان احسان فراموش ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم میں بیداری آ گئی ہے اور وہ فارن ایجنٹ پہچان گئی ہے۔

اوور سیز پاکستانی پیسہ بھیجیں تو یہ فارن فنڈنگ کیسے ہوئی؟عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر نے چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ قوم بھارتیوں اور اسرائیلیوں سے ڈالر لینے والوں اور ان کے سرغنہ کو پہچان چکی، فارن ایجنٹ عمران خان نے آج اپنے تمام جرائم تسلیم کرلیے۔

انہوں نے کہا کہ تھوڑی سی منی لانڈرنگ کے اعتراف کے بعد آج پوری فارن فنڈنگ لینے کا اعتراف بھی کرلیا، عوام
نے فارن ایجنٹ کی کال مسترد کر دی جس سے عمران خان کی مایوسی چہرے سے عیاں تھی۔

حکومت کا پی ٹی آئی کیخلاف ڈکلیئریشن سپریم کورٹ بھیجنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ بنی گالہ کے غیرقانونی گھر میں قید عالمی منی لانڈرر کا مقدر اب دو جھنڈے لگا کر تقریر کرنا رہ گیا ہے۔


متعلقہ خبریں