میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: ایک دہشت گرد ہلاک، سپاہی شہید


راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ہے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 3 فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی انصر علی نے جام شہادت نوش کرلیا ہے۔ 30 سالہ انصر علی کا تعقل نارروال سے تھا۔

لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام 6 افسران شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ملک میں امن لائیں گی۔


متعلقہ خبریں