شاہین ایئر لائنز کے اکاؤنٹس منجمد، لوکل فلائٹ آپریشن معطل


اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے شاہین ایئرلائنز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں اورسول ایوی ایشن کو نجی  ایئرلائنز کا  لوکل فلائٹ آپریشن بند کرنے کی ہدایت  کی  ہے۔

ایف بی آر کے لارج ٹیکس یونٹ کا کہنا ہے کہ شاہین ایئرلائنز کوفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 52  کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرنے تھے جو آخری تاریخ  گزر جانے کے بعد بھی ادا نہیں کیے گئے۔

ایف بی آر نے شاہین ایئرلائنز کے خلاف سول ایوی ایشن کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی تک فلائٹ آپریشن بحال نہ کیا جائے اور واجب الادا رقم کی مکمل ادائیگی تک بینک اکاؤنٹس منجمد رکھے جائیں۔

ایف بی آر کے مطابق فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی آخری تاریخ  15  مئی  2018  تھی تا ہم نجی ائیرلائنز کی جانب سے کوئی رقم جمع نہیں کرائی گئی جس وجہ سے ادارے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں