تائیوان کا دورہ، چین نے امریکی اسپیکر پر پابندیاں عائد کر دیں


تائیوان کا دورہ، چین نے امریکی اسپیکر پیلوسی پر پابندیاں عائد کردیں۔

یاد رہے چین کے شدید تحفظات اور سخت مخالفت کے باوجود پیلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تھا چین کا موقع ہے کہ یہ دورہ چین کے اندرونی معاملات میں سنجیدگی سے مداخلت کی گئی ہے، چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ون چائنا پالیسی کو پامال کیا اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد چین کی فوجی مشقیں،خطے میں کشیدگی

یاد رہے چین نے نینسی پلوسی کے دورے کے اختتام کے ساتھ ہی تائیوان پر راکٹ داغے تھے،  اس سے قبل چینی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس علاقے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بارودی راکٹ پھینکے گا۔

چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے متنازع دورہ تائیوان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جزیرہ تائیوان کے ارد گرد سمندری اور فضائی فوجی مشقیں شروع کر رکھی ہیں۔


متعلقہ خبریں