کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، آئی ایس پی آر


راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کشیمریوں کی خودارادیت کی جدوجہد سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری بھائیوں کی حقیقی جدوجہد آزادی میں ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے، سربراہ پاک فضائیہ

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بہادر اور جرات مند کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہیں اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 1095 دن کا بدترین محاصرہ اور مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

اس موقع پر مسلح افواج کی جانب سے کشمیر کے شہداء کو ان کی عظیم قربانیوں پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔


متعلقہ خبریں