جوڈیشل کمیشن کے رکن نے بھی چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

Supreme Court

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے رکن نے بھی چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

سپریم کورٹ میں ججز تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن اجلاس کے معاملے پر ممبر جوڈیشل کمیشن ایڈووکیٹ اختر حسین نے بھی چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

ایڈووکیٹ اختر حسین نے خط میں لکھا کہ جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم لازمی ہیں اور سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی سربراہی میں کمیٹی 4 ہفتے میں جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کرے۔

انہوں نے لکھا کہ 28 جولائی کے اجلاس کی آڈیو ریکارڈنگ اور منٹس پبلک نہیں کیے جانے چاہیے تھے اور جوڈیشل کمیشن کے ممبران میں ذاتی اختلاف کی خبریں تشویشناک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے سعودی عرب اور اماراتی حکام سے رابطہ

خط میں لکھا کہ چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے کہ تمام ممبران کے تحفظات کو دور کریں۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی، جسٹس سردار طارق، جسٹس سجاد علی شاہ اور اٹارنی جنرل کے خطوط پڑھے، اقلیتی ممبران کے کہنے پر جوڈیشل کمیشن اجلاس ختم نہیں کرنا چاہیے۔

اختر حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران کی مشاورت سے اجلاس میں فیصلے ہونے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں