انٹر بینک میں ڈالر مزید 2 روپے 11 پیسے سستا

state bank زرمبادلہ

اسلام آباد: انٹر بینک میں ڈالر مزید 2 روپے 11 پیسے سستا ہو گیا۔

ڈالر کی قیمت میں آج بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور گزشتہ تین روز سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ بیان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 224 روپے 4 پیسے پر آ گئی۔ آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ساڑھے 2 روپے سے زائد کی کمی ہوئی تھی اور ڈالر 226 روپے 15 پیسے کا ہو گیا تھا جبکہ اس سے قبل ڈالر 10 روپے سے زائد کم ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں