جماعت اسلامی نے 12 اگست سے حکومت مخالف احتجاج کا اعلان کر دیا


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی پی پیز معاہدے کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی،  پی ڈی ایم کی حکومت میں بھی عوام کی مشکلات میں کمی نہیں آئی۔ جماعت اسلامی نے 12 اگست سے حکومت مخالف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

آرمی چیف کا آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے سعودی عرب اور اماراتی حکام سے رابطہ

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومتوں کے غلط فیصلے ہمیشہ عوام کو برداشت کرنے پڑتے ہیں، گزشتہ حکومتو ں نے بھی غلط فیصلے کئے، بیوروکریسی نے بھی حکومتوں کو مس گائیڈ کیا۔

آئی پی پیز نےقومی خزانے کو4ہزار802ارب سےزائدکانقصان پہنچایا، رپورٹ

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے دعویٰ کیا کہ ملکی حالات کی وجہ سے ہر پانچواں شہری ڈپریشن کا شکار ہو گیا ہے، تحریک انصاف کے تمام وعدے جھوٹے تھے، تحریک انصاف نے یوٹرن لینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

دنیا اب ہمیں پیسے بھی نہیں دیتی، وفاقی وزیر خزانہ کا اعتراف

ہم نیوز کے مطابق سراج الحق نے پی ٹی آئی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چار سالوں میں اکانومی ریورس گئیر میں رہی، پی ٹی آئی نے مافیاز کو نوازا اور ان کے بینک اکاؤنٹس میں اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں