یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

فائل:فوٹو


اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ چائے، دودھ، مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، شہد، شیمپو اور دیگر اشیا مہنگی کر دی گئیں جبکہ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کا اطلاق بھی فوری طور پر ہو گا۔

قیمتوں میں رد و بدل کے مطابق 950 گرام برانڈڈ چائے کی قیمت میں 198 روپے تک کا اضافہ  کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 697 روپے سے بڑھ کر 895 روپے ہو گئی۔ ایک لیٹر برانڈڈ دودھ کی قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 177 روپے سے بڑھا کر 197 روپے کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کیخلاف کارروائی ہو گی، حنیف عباسی

260 گرام شہدجار 115 روپے مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد قیمت 310 روپے سے بڑھ کر 425 روپے ہوگئی۔ علاوہ ازیں مختلف برانڈز کے شیمپو کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بچوں کے خشک دودھ کے ڈبے کی قیمت میں 90 روپے تک اضافہ  کردیا گیا جس کے بعد بچوں کے خشک دودھ کی قیمت ایک ہزار 360 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 450 روپے ہو گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں