آٹا، پیاز، ٹماٹر، دالیں، آلو، بیف، بچوں کا دودھ اور انڈے سمیت 33 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

آٹا، چینی، دال ماش، چاول، ٹماٹر اور آلو سمیت 19 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد: پیاز، ٹماٹر، دالیں، گرم مصالحہ جات، بچوں کا خشک دودھ، دہی، انڈے، آٹا بیف، اور آلو سمیت 33 اشیائے ضروریہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگی ہو گئی ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صرف چار اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں جب کہ 14 کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جائزہ رپورٹ کے تحت ملک میں رواں ہفتے بھی مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 82 فیصد بڑھ گئی جس کے بعد مہنگائی کی شرح 38 اعشاریہ 63 فیصد ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیاز، ٹماٹر، دالیں، گرم مصالحہ جات، ہائی اسپیڈ ڈیزل، ایل پی جی،  بچوں کا خشک دودھ ، دہی اور انڈے مہنگے ہوگئے ہیں۔

آرمی چیف کا آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے سعودی عرب اور اماراتی حکام سے رابطہ

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 18 روپے 69 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ٹماٹر 8 روپے 84 پیسے، آلو 2 روپے 9 پیسے، دال مونگ 10 روپے 95 پیسے، دال ماش 17 روپے 69 پیسے، دال مسور 13 روپے 84 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 96 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 40 روپے 25 پیسے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 روپے 58 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سگریٹ، بیف، انڈے، صابن اور گڑ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی فی کلو 13 روپے 66 پیسے سستی ہوئی ہے جب کہ گھی اور پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دنیا اب ہمیں پیسے بھی نہیں دیتی، وفاقی وزیر خزانہ کا اعتراف

ہم نیوز کے مطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران بریڈ، چائے کی پتی، بجلی اور ماچس سمیت 14 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں