عمران خان کا 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

عمران خان کا پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے  9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صحافیوں سے  گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں خود ضمنی الیکشن لڑوں گا، آئندہ بھی جن سیٹوں پر انتخابات کرائے گئے پچھلی نشستیں چھوڑ کر انتخابات میں حصہ لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2022میں ہی ہوں گے، حکومت اس سال انتخابات پر تیار تھی، پنجاب کے ضمنی انتخابات کے بعد حکومت گھبرا گئی۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کیخلاف کارروائی ہو گی، حنیف عباسی

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نااہل نہیں کیاجا سکتا، الیکشن کمیشن کو فیصلہ کہیں اور سے دیا گیا، فنڈنگ ریزنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی تو لوگ مافیا سے فنڈ لیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری جماعت کو 2ملکوں نے فنڈ دینے کی کوشش کی ہم نے لینے سے انکار کردیا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے مستعفی 9 ارکان قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کوہوگا، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔

کاغذات نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے9اراکین کے استعفے منظور کیے تھے۔


متعلقہ خبریں