چین کا امریکہ کیساتھ مختلف معاملات پر تعاون ختم کرنے کا اعلان


بیجنگ: چین نے امریکہ کے ساتھ مختلف معاملات پر تعاون ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ہفتے امریکی ایوان نمائندگان اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بعد واشنگٹن کے ساتھ متعدد دفاعی نوعیت سے متعلق اجلاس سمیت اہم موسمیاتی مذاکرات کو معطل کر رہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے تائیوان کے دورے پر نینسی پیلوسی کے “چین کی سخت مخالفت” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ چین امریکہ موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات کو معطل کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے عسکری رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے ساتھ 2 سیکیورٹی اجلاس کا منصوبہ بھی ختم کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 13 افراد ہلاک

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کی وطن واپسی، عدالتی مدد اور بین الاقوامی جرائم کے ساتھ انسداد منشیات کی کارروائی پر واشنگٹن کے ساتھ تعاون معطل کر رہا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں