ایمن الظواہری واقعہ، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان کی سرزمین استعمال ہوئی ہو، ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائیریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ایمن الظواہری کے واقعے پر دفترخارجہ نے واضح پیغام جاری کردیا ہے ، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے کہ پاکستان کی سرزمین استعمال ہوئی ہو۔

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیوں سے اجتناب کرنا چاہیے ، جس کا جو دل کرتا ہے سوشل میڈیا پر لکھ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ممالک کی طرف یہ چیزیں فیڈ کی جاتی ہیں ، بےجا قسم کے بیان دیئے جاتے ہیں جن کا کوئی ثبوت نہیں ہوتا ،ایسی چیزوں سے صرف ملک کا نقصان ہوتا ہے۔

ہیلی کاپٹر حادثہ: سوشل میڈیا پر مہم ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے، آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یکم اگست کو ہیلی کاپٹر کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ، افسران فلڈ ریلیف کے کاموں کی نگرانی کررہے تھے ، حب ڈیم کے پاس اچانک موسم خراب ہوا اور ہیلی کاپٹر کریشن ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی ساری تفصیلات ہمارے پاس آچکی ہیں ، حادثے کے بعد جس طرح قوم کی سپورٹ ملی جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے ، اسی قوم کے سپورٹ کی وجہ سے ہماری فوج کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا افسوسناک ہے ، یہ بے حس رویہ ناقابل قبول ہے ، اس کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے۔

 


متعلقہ خبریں