کامن ویلتھ گیمز: انعام بٹ نے چاندی، عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا


کامن ویلتھ گیمز میں میٹ ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے انعام بٹ  نے چاندی جب کہ عنایت اللہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

برطانیہ میں جاری مقابلوں میں 86 کلو کٹیگری کے فائنل میں بھارتی پہلوان نے انعام بٹ کو تین صفر سے شکست دے دی۔

دوسری جانبعنایت اللہ پہلوان نے 65 کلو گرام کیٹگری میں سکاٹ لینڈ کے پہلوان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے عنایت اللہ نے اپنے حریف کو دس صفر سے شکست دے دی۔

کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی، دو پاکستانی ریسلرز فائنل میں پہنچ گئے

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد چار ہوگئی،پاکستان اب تک ایک گولڈ ، ایک چاندی اور دو بزانز میڈل جیت چکا ہے۔


متعلقہ خبریں