ای سی سی اجلاس: روس سے 390 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے گندم خریدنے کی تجویز


اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے 390 ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے گندم خریدنے کی تجویز دے دی۔

اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اجلاس میں روس کی طرف سے زیادہ قیمت کے مطالبے کی صورت میں ٹینڈر منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ای سی سی کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں گندم کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق روس 399.5 ڈالر فی میٹرک ٹن قیمت پر گندم دینے کو تیار ہے ، پاکستان روس سے ایک لاکھ بیس ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنا چاہتا ہے۔

ای سی سی اجلاس : وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی کی منظوری

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے طارق فاطمی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی جس نے روسی سفارتخانے سے گندم کی خریداری کیلئے مذاکرات کیے۔

روس نے پہلے 410 ڈالر اور بعد میں 405 ڈالر فی میٹرک ٹن قیمت کی پیشکش کی گئی بعد ازاں  399.50 ڈالر فی میٹرک ٹن قیمت کی آخری پیشکش کی گئی۔

پاکستان روس سے ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنا چاہتا ہے۔ ای سی سی نے 25 مئی کو بیرون ملک سے 3 لاکھ گندم درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔


متعلقہ خبریں