قاسم سوری کی طرف سے ایک بھی استعفیٰ موصول نہیں ہوا، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری کے استعفوں سے متعلق بیان کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے ایک بھی استعفیٰ موصول نہیں ہوا ہے۔

عمران خان کا 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فواد چوہدری کا استعفے منظور نہ کرنے کا بیان حقائق کے برعکس ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی طرف سے ایک بھی استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔

ایمن الظواہری واقعہ، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان کی سرزمین استعمال ہوئی ہو، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہم نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ استعفے موصول ہونے پر ضابطے کے تحت منظور کر کے الیکشن شیڈول جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے تحت 60 روز کے اندر ان نشستوں پر الیکشن کرانے کا پابند ہے۔


متعلقہ خبریں