اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 15 فلسطینی شہید 55 زخمی


اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، اسرائیلی حملوں میں 15 فلسطینی شہید اور 55 سے زائد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی حملے کے بعد فلسطینی اسلام جہاد تنظیمو ں کی جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 راکٹ داغے گئے، تاہم زیادہ تر کو اسرائیل کی آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ نے روک دیا۔۔

بی بی سی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند کمانڈر سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے فلسطینی عسکریت پسند کمانڈر تيسير الجعبری کی جانب سے مبینہ طور پر دی جانے والی دھمکیوں کے ردعمل میں یہ کارروائی کی تھی۔

مقامی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اس لیے ہٹایا گیا کہ اسرائیل سے دوستی، بھارت سے تجارت نہیں کر رہا تھا، شیخ رشید

یہ کارروائی گذشتہ دنوں غرب اردن میں فلسطینی اسلامک جہاد، پی آئی جے کے ایک سرکردہ رہنما کی گرفتاری سے پیدا ہونے والے تناؤ کے بعد کی گئی ہے۔

 اسرائیلی وزیر اعظم یائیر لاپڈ نے عوام سے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایک فوری خطرے کے خلاف دہشت گردی کے خلاف ایک درست آپریشن کیا۔

اسرائیل کی دفاعی افواج آئی ڈی ایف نے کہا ہے کہ اس نے ان جگہوں کو نشانہ بنایا ہے جو پی آئی جے سے منسلک ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ غزہ میں موجود پی آئی جے نے یہ دھمکی دی تھی کہ مرکزی اسرائیل کو بموں سے نشانہ بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں